وزیر اعظم نیوز کاسٹر بن کر کرونا وائرس کے متعلق خبریں سنانے کی بجائے قوم کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں،مولانا عبدالواسع

  • June 10, 2020, 11:14 am
  • National News
  • 119 Views

وزیر اعظم نیوز کاسٹر بن کر کرونا وائرس کے متعلق خبریں سنانے کی بجائے قوم کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں،مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ وزیر اعظم نیوز کاسٹر بن کر کرونا وائرس کے متعلق خبریں سنانے کی بجائے قوم کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں بلوچستان کے عوام کو کرونا وائرس کے منہ میں ڈھالنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے کرونا کے پیچھے چھپ کر جھوٹی کہانیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا پاکستان جس مشکل دور سے گزر رہا ہے تاریخ میں کبھی ایسی صورتحال سے سامنے نہیں ہوا تھا عالمی وباء اور نیازی حکومت کی شکل میں ملکی وباء نے پاکستان کو دبوچ لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی خطرناک چیلنچز کے سامنے کمزور اور ناتجربہ حکومت ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے جس طرح الیکشن سے پہلے جو عدے اور دعوے کیئے تھے وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے اسی طرح کرونا وائرس پر اپوزیشن پرفارمینس مانگتی ہے تو حکومت چیخ کر کہتی ہے کہ اپوزیشن کرونا کے مسئلے پر سیاست کررہی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے روز اور سے جمعیت علماء اسلام سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے ہرقسم کی سرگرمیاں معطل کرکے ایک پاکستانی کی حیثیت سے حکومت کو اپنی خدمات پیش کیں لیکن بدنیت حکمرانوں کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں تھی نہ اب ہے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر رفاحی اور سماجی خدمت کی اور لاکھوں غرباء کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں بہتر خدمات سر انجام دی ہیں۔