پاکستان: کورونا کیسز 113702، اموات 2255

  • June 10, 2020, 10:42 am
  • COVID-19
  • 118 Views

بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 255 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 75 ہزار 139 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 36 ہزار 308 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 43 ہزار 460 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 807 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 41 ہزار 303 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 696 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 527 ہو چکی ہے جبکہ اموات 610 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 7 ہزار 31 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 62 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5 ہزار 963 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 57 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 974 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 444 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 9 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔