کوئٹہ میں کورونا وائرس کے باعث آکسیجن سلنڈر اچانگ مہنگے ہوگئے

  • June 9, 2020, 3:25 pm
  • Business News
  • 247 Views

کوئٹہ: شہر میں کورونا وائرس کے باعث آکسیجن سلنڈر اچانگ مہنگے ہوگئے اور 400 سے 500 روپے تک مہیا کیا جانے والا آکسیجن اب 1 ہزار روپے تک مہیا کیا جانے لگا۔

کوئٹہ شہر میں کورونا وائرس کے باعث آکسیجن سلنڈر اچانگ مہنگے ہوگئے، پہلے 400 سے 500 روپے تک مہیا کیا جانے والا آکسیجن اب ایک ہزار روپے تک مختلف مقدار کے مطابق مہیا کیا جانے لگا جب کہ دکاندارون کے مطابق ان کے پاس تو آکسیجن سلنڈر ہی ختم ہونے لگے ہیں۔

اس حوالے سے دکانداروں کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں قائم سلنڈر کی دکانوں پر اب تو سلنڈر بھی نہیں مل رہا اور شہری جو کہ کورونا وائرس کے مثبت نکلے ہیں وہ زیادہ تر گھروں میں خود کا علاج کررہے ہیں اور جن گھروں میں بڑوں بزرگوں کی حالات زیادہ غیر ہو چکی ہے وہاں پر سلندروں کے سلنڈر منگوائے جانے لگے جب کہ دکاندار بھی پہلے 20 ہزار روپے پیشگی رکھوا کر لوگوں کو سلنڈر مہیا کیا جاتا ہے اور اب اس کی ڈیمانڈ بھی بڑھنے لگی ہے۔
عوامی حلقوں نے اس حوالے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا غریب عوام کی حالت پر رحم کیا جائے اور انہیں وقت سے پہلے ہی نہ مارا جائے حکومت کچھ ا س حوالے سے کردار ادا کرے تاکہ انہیں اس مشکل سے نجات مل سکے