پاکستان کا بھارت کے فضائی حملے کی دھمکی پر سخت ردِعمل

  • June 9, 2020, 3:13 pm
  • Breaking News
  • 162 Views

بھارت کی گیدڑ بھبکیاں جاری ہیں،بھارتی وزیر داخلہ امیت شاء نے دوبارہ ہرزہ سرائی اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے پاکستان میں ہوائی اور سرجیکل اسٹرائیکس کا حکم دے دیا ہے۔جس پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت کو گذشتہ فروری میں اپنی مہم جوئی کے بعد پاکستان کا تیز رفتار اور موثر جواب یاد رکھنا چاہیے۔
پیر کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاء کی دوبارہ ہرزہ سرائی اور دھمکیوں پر ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بھارت کو گذشتہ فروری میں اپنی مہم جوئی کے بعد پاکستان کا تیز ترین اور موثر جواب یاد رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی صلاحیتوں اور اپنے عزم کا بھرپور مظاہرہ کر دیا تھا، قبل ازیں پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاء نے اڑیسہ کے عوام سے ورچول خطاب میں پاکستان کو دوبارہ دھمکیاں دیں اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے پاکستان میں ہوائی اور سرجیکل اسٹرائیکس کا حکم دے دیا ہی,دنیا جان لے بھارت اپنی سرحدوں میں کسی قسم کی دراندازی برداشت نہیں کرے گا امیت شاء نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پہلے دور میں بھی پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیکس کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب بھارت کی طرف سے فضائی حملہ کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے بھارت کو خبر دار کیا کہ وہ یہ حماقت نہ کرے ، پاکستان اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے، امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اس کا فوری اور منہ توڑ جواب دیں گے ۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت یہ گیڈربھبھکیاں بند کرے ، امیت شاہ کا آج کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، دنیا کو امیت شاہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیئے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ،جبکہ بھارت معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ امیت شاہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کا لداخ کے بارے میں کیا خیال ہے بھارت لداخ پر سرجیکل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا ۔ لداخ کے معاملے پر بھارتی میڈیا کیوں خاموش ہے ۔