ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب میں کرونا وائرس کی تشخیص

  • June 9, 2020, 12:27 pm
  • Business News
  • 128 Views

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

طاہرہ اورنگزیب ن لیگ کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ہیں، دونوں کے سیمپلز این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا تھا کہ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی، اس کے علاوہ دیگر رہنماؤں شہباز شریف، احسن اقبال اور رانا ثنااللہ نے ٹیسٹ کیلئے بھی نمونے دے دیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیر مقام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاہین رضا پہلی سیاستدان ہیں جن کا کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوا، سندھ کے صوبائی وزیر برائے کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔