تیسری بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

  • June 8, 2020, 4:41 pm
  • National News
  • 246 Views

تیسری بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقع سندھ کے علاقے دادو میں پیش آیا ہے جہاں عبداللہ نامی شخص نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اپنی ہی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان کے گھر لگاتار تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس پر عبداللہ مایوس تھا اور غصے میں بھی آ گیا تھا۔
اتوار کی رات اپنے غصے پر قابو نہ پانے کی صورت میں عبداللہ نے پنی بیوی کو سر پر لوہے کی راڈ سے مارا جس کے بعد خاتون گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جاں بحق ہونےوالی خاتون کے بھائیوں کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ اس بارے میں پولیس حکام کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی اس طرح کے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں ہیں ہیں جہاں خواتین کو کو بیٹیاں پیدا کرنے کی وجہ سے سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ پاکستان میں رہتے ہوئے تقریباََ ہر والد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد بیٹا ہی ہو، اکثر ایسی خواہش مکمل نہ ہونے کی صورت میں پڑھے لکھے لوگ صبر کر لیتے ہیں لیکن کچھ ان پڑھ لوگ اس خواہش کے مکمل نہ ہونے کی صورت میں اپنی ہی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی واقع اب سندھ کے علاقے دادو میں پیش آیا ہے جہاں بیٹے کی خواہش نے عبداللہ کو اس قدر مجبور کر دیا کہ اس نے تشدد کرتے ہوئے اپنی ہی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد ملزم کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔