فرانسیسی ماہرین نے بلیک باکس، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرلیا

  • June 7, 2020, 11:45 pm
  • National News
  • 144 Views

فرانسیسی ماہرین نے بلیک باکس، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرلیا، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے ، فرانسیسی ماہرین نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا تمام ریکارڈ اور ڈی کوڈ ہونے والا ڈیٹا پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کے حوالے کردیا جو آج اہم شواہد لے کر پاکستان پہنچیں گے۔
ائیرکموڈور عثمان غنی ان دنوں فرانس میں ائربس کی ٹیم کے ساتھ طیارہ حادثے کی تحقیقات کرریے ہیں، عثمان غنی گذشتہ دنوں ائربس کی ٹیم کے ہمراہ جہاز کے دونوں اہم آلات لیکر فرانس روانہ ہوئے تھے،۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے ائیر کموڈور عثمان غنی کے فضائی سفر کے حوالے سے پی آئی اے کےچیف آپریٹنگ آفیسر کو خط لکھ دیا ہے۔
اے اے آئی بی کے سربراہ عثمان غنی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8734 کے ذریعے فریکفرٹ سےآج اسلام آباد پہنچیں گے،ان کی پاکستان واپسی کے بارے میں ایوی ایشن ڈویژن جبکہ اسلام آباد ائرپورٹ انتظامیہ کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا دائرہ کار ایئر ٹریفک کنٹرولر تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے لاہور ایئر پورٹ سے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے سے متعلق تمام ڈیٹا کو سیل کرکے تحقیقاتی بوڈر کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ لاہور کنٹرول ٹاور، اپروچ، ایریاکنٹرول ٹاور سے بھی ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت اس افسوسنا ک واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے غمزدہ خاندانوں کے دکھوں کا احساس ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت طیارہ حادثہ کے زخمیوں کی بھی مدد کرے گی جنہیں فی کس 5 لا کھ روپے دیئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت کرے۔