وزیراعظم نے نوازشریف کی رپورٹس پر تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے، فواد چودھری

  • June 7, 2020, 11:44 pm
  • National News
  • 85 Views

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنا لو جی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے، تحقیقات میں کھرا جس کی طرف بھی جائے اسے بھگتنا چاہیے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہو ںنے کہا کہ خطرات بہت زیادہ ہیں اس لیے میری اجلاس میں شرکت مشکل ہے، جو لوگ اجلاس میں جا رہے ہیں اللہ ان کی حفاظت کرے۔
انھوں نے مزید کہا کہ محفوظ پارلیمان کے اجلاس کے لیے خصوصی ایپ ڈیزائن کی جا سکتی ہے،اسپیکر نے ورچوئل اجلاس سے متعلق کمیٹی میں مجھے یا آئی ٹی وزیر کو شریک ہی نہیں کیا۔ پارلیمان کے بند ہالز میں کورونا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، ہمیں متبادل کے طور پر ورچوئل اجلاس کی طرف جانا چاہیے، ورچوئل اجلاس کی مخالفت وہ کرتے ہیں جو واٹس ایپ بھی نہیں کھول سکتے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے، تحقیقات میں کھرا جس کی طرف بھی جائے اسے بھگتنا چاہیے۔