وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس کو اہم ذمہ داریاں سونپیں گے

  • June 5, 2020, 4:21 pm
  • National News
  • 115 Views

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس رضا کاروں سے خطاب کریں اوراہم ذمہ داریاں سونپیں گے،عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کوروناسےآگاہی کیساتھ نوجوانوں کومستقبل کیلئےمزیدذمہ داریاں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹائیگرز فورس سے مزید محاذوں پرقومی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ تیار ہے، وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس رضا کاروں سے خطاب کریں گے ، جس میں عمران خان ٹائیگرز فورس کو مزید اہم ذمہ داریاں سونپیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ رجسٹرڈ10لاکھ نوجوان رضا کاروں کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، ٹائیگرزفورس سےرمضان میں ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

ٹائیگرزفورس نے مساجد،یوٹیلیٹی اسٹورزمیں سماجی فاصلےسمیت ایس او پیزپرعملدرآمدکرایا اور راشن تقسیم،قرنطینہ منیجمنٹ سینٹر،احساس کیش تقسیم میں بھی معاونت کی جبکہ یوسی سطح پر بے روزگار افراد کی نشاندہی میں بھی نوجوانوں سے مدد ملی۔

وزیراعظم آج شام 5بجےنوجوانوں سےاہم خطاب کرنےجارہےہیں، کوروناسےآگاہی کیساتھ نوجوانوں کومستقبل کیلئےمزیدذمہ داریاں دیں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ٹائیگر فورس سےکوروناوبا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے خدمات لی جائیں گی۔

وزیراعظم ٹائیگر فورس کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے جبکہ احساس پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا۔