من پسند جہیز نہ ملنے پر شوہر کی لوگوں کو بیوی کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے کی دعوت

  • June 5, 2020, 4:19 pm
  • World News
  • 274 Views

بھارت میں جہیز میں موٹرسائیکل نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کی عزت بیچنے کے لئے آن لائن تصاویر ڈال دیں۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں جہیز میں موٹر سائیکل نہ ملنے پر پنیت نامی شوہر نے اپنی بیوی پر تشدد اور ہراساں کرنا شروع کیا۔بعدازاں اپنی بیوی کی تصاویر اور نمبر سوشل میڈیا پر ڈال دیا لکھا کہ کوئی بھی اس سے بات کر سکتا ہے ۔
اور جنسی تعلقات بھی بنا سکتا ہے۔لیکن اس کی بیوی کو جب ایسی فون کال موصول ہوئی تو اس نے سائبر کرائم کے تحت شکایت درج کرائی اور اپنے شوہر کا نام بھی شکایت میں ڈالا۔جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹھوٹھیا گاؤں کے پنیر کو گرفتار کرلیا۔بتایا گیا کہ جب پنیت نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا تو اس کی بیوی نے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔
جس پر پنیت نے بیوی سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔پھر بدلے کے طور پر بیوی کی تصویر سوشل میڈیا پر شائع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے پیر کو پنیت کو گرفتار کیا ہے اور اسے جیل بھیجا گیا ہے۔ یہ خواتین کے خلاف جرائم کا ایک غیر معمولی معاملہ ہے اور ہم ملزموں کو سخت سزا یقینی بنائیں گے۔ قبل ازیں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں ایک خاتون کو مبینہ طور جہیز نہ دینے پر زندہ جلا دیا گیا۔
متاثرہ خاتون کو قریب کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔کورونا وائرس کے انفیکشن کا خدشہ جہیز سے فائدہ اٹھانے والوں کی جہیز لینے کی خواہش کو بھی کم نہیں کر رہا ہے۔تازہ ترین معاملہ جبل پور کے دموہ کا ہے جہاں جہیز کے لالچ میں 22 سالہ لڑکی کو اس کے سسرال والوں نے مبینہ طور زندہ جلا دیا۔ خاتون تقریبا 80 فیصد تک جل چکی تھیں، جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
ہلاک ہونے والی خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ جون 2019 میں شادی ہوئی تھی، اس وقت سے اسے سسرال والے پریشان کر رہے تھے۔انھوں نے مزید بتایا ونیتا کو جلانے کے بعد سسرال والے اسے ہسپتال لے گئے ، جہاں اس کی موت ہوگئی، اور اس کو حادثہ بتا رہے ہیں۔اہل خانہ کی شکایت پر ، دموہ پولیس نے اب اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔۔