کوئی مدد کہ نہ آیا،بیٹا کورونا سے جاں بحق والد کو اکیلے دفنانے پر مجبور

  • June 5, 2020, 1:20 pm
  • COVID-19
  • 170 Views

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا بہت زیادہ خوف پایا جا رہا ہے۔لوگ اپنے پیاروں سے ملنے کو ترس جاتے ہیں۔پاکستان میں رواں ہفتے میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جب کہ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد لاکھوں تک بھی جا سکتی ہے۔ موزی وبا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد ایک ہزار 770 ہو گئی ہے۔
اسی طرح بھارت میں بھی کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے باعث مرنے والے مریضوں کی تدفین کے لیے بھی کوئی آگے نہیں بڑھ رہا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تن تنہا کورونا مریض کی تدفین کر رہا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ پورے گاوں سے تدفین کے لیے کسی نے ساتھ نہ دیا اور اکلوتا بیٹا اپنے والد کو بغیر کسی دوسرے شخص کے مدد کے دفنانے پر مجبو ر ہو گیا۔عزیزورشتہ دار بھی مدد کو نہ آئے۔ان حالات میں بار بار لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ کورونا کو سنجیدگی سے لیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔



۔خیال رہے کہ بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے 9ہزار سے زائد نئے کیس آگئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر2 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی۔
جمعرات کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے نو ہزار سے زائد کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 217187 تک پہنچ گئی ہے۔بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا مزید 260 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6088 ہوگئی ہے۔ بھارت میں اس وقت پرکورونا وائرس کے 106737 فعال مریض ہیں۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2560 نئے مریٖض سامنے آئے ہیں اور 122 ہلاک ہوئے ہیںجس کے ساتھ ہی ریاست میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 74860 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2587 ہوگئی ہے۔