عثمان ملک ، اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کے خلاف زنا اور منشیات کے مرتکب ہونے پر مقدمہ درج

  • June 5, 2020, 1:19 pm
  • National News
  • 322 Views

عثمان ملک ، اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کے خلاف زنا اور منشیات کے مرتکب ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ عظمیٰ خان ، عثمان ملک اور ہما خان کے زنا اور منشیات کے مرتک ہونے پر مقدمے کے اندراج کیلئے عدالت میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ وقار احمد چیمہ اور اظہر محمود کھوکھرکی جانب سے دائر کی گئی ۔
ایڈیشن سیشن جج عمران جاوید گل نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے مخالف پارٹیوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ مقدمہ کی آئندہ سماعت 10 جون کو ہوگی۔ دائر پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ آمنہ عثمان اپنے خاوند کے اداکارہ عظمیٰ خان کے درمیان تعلقات قائم ہونے کی گواہی دے رہی ہیں ، جس کے سچ ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔








خیال رہے اداکارہ عظمیٰ خان تشدد کیس کے عینی شاہد میاں داؤد ایڈووکیٹ نے اردوپوائنٹ کے لائیو انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ پیر کے روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ملک ریاض اور اداکارہ عظمیٰ خان کی ڈیل ہوئی ۔
میاں داؤد ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر ملک ریاض نے 4 کروڑ کی آفر کی تھی لیکن اسے منع کر دیا گیا تھا لیکن اب قیمت بڑھنے اور قابل یقین لوگوں کی شمولیت کے بعد ڈیل ہو گئی ہے۔ ایڈووکیٹ میاں داؤد نے اردوپوائنٹ کی اینکر فرخ شہباز وڑائچ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں ہما خان نے اپنے بیان میں کہا کہ گلاس نیچے گر کر ٹوٹ گیا تھا اور اسکی وجہ سے انکے پاؤں میں چوٹ لگی۔
، اس سے قبل دونوں بہنیں کہتی رہی تھیں کہ انہیں راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن آج اداکارہ اور انکی بہن نے کہا کہ انہوں نے غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا تھا۔ میاں داؤد نے انکشاف کیا ہے کہ 29مئی کو گورنر پنجاب چوہدری سرور معاملے میں مشغول ہوئے، اس کے ساتھ ہی پنجاب کی ایک اور شخصیت بھی معاملے میں شامل ہوگئی۔