بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا گیا

  • June 3, 2020, 2:51 pm
  • COVID-19
  • 200 Views

بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہر ہفتے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے مطابق مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔
ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا ہے کہ نئی حکمت عملی کے مطابق 10 جون تک 20 ہزار پاکستانیوں کو واپیس لایا جائے گا جبکہ پیچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10 ہزار زیادہ مسافروں کی واپسی کی جائے گی۔ معاون خصوصی کے مطابق مسافروں کے ٹیسٹنگ کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے جس کے بعد امید کی جا رہی کہ آنے والے ہر مسافر کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔
ایئرپورٹس پر آںے والے مسافروں کے لئے نئی پالیسی کے بارے میں ڈاکٹڑ معید یوسف نے بتایا ہے کہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا اس کے علاوہ صوبائی حکومت مسافر اورعوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گی۔

خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی بات کی جائے تو پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 1653 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 78290 تک پہنچ گئی ہے