پی ٹی آئی MPA جمشید کاکا خیل کورونا سے انتقال کرگئے

  • June 3, 2020, 11:18 am
  • COVID-19
  • 132 Views

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر آف پروینشل اسمبلی اور سابق وزیر ایکسائز کے پی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا سے انتقال کر گئے ہیں ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میاں جمشیدالدین کاکاخیل کا کوروناوائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا، وہ تقریباً 15 دن سے بیمار تھے، طبیت خراب ہونے پر میاں جمشید کاکاخیل کو اسلام آباد کے نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جمشید کا کا خیل کی میت نوشہرہ پہنچادی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے کورونا سے متاثر میاں جمشیدالدین کاکاخیل کےانتقال پر رنج وغم کااظہار کیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے میاں جمشیدالدین کاکاخیل کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر ِجمیل کی دعا کی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ ایک اچھے ساتھی اور مخلص پارٹی کارکن سے محروم ہوگئے ہیں۔