صفائی کے ناقص نظام پر وحدت کالونی میں5نان شاپس کو جرمانہ

  • June 3, 2020, 11:15 am
  • National News
  • 130 Views

صفائی کے ناقص نظام پر وحدت کالونی میں5نان شاپس کو جرمانہ
کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے وحدت کالونی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر پانچ نان شاپس پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے ۔ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراہیم بلوچ کی خصوصی ہدایت اور عوامی شکایات موصول ہونے پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے علاقے میں موجود نان شاپس کا معائنہ کیا ،مذکورہ مراکز کے خلاف ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور دکانوں میں گندی مشینری اور صفائی کی مجموعی طور پر ناقص صورتحال پر کارروائی کی گئی ،ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ بی ایف اے کی جانب سے تمام عوامی شکایات موصول ہونے پر فوری رسپانس دیاجاتا ہے، کھانے پینے کی اشیاء کے معیار سے متعلق لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی آئندہ بھی بھرپور اقدامات و کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔