اہلخانہ طبیعت بگڑنے پر کورونا مریض کو گھر میں بند کر کے فرار ہو گئے

  • June 3, 2020, 11:09 am
  • COVID-19
  • 460 Views

کورونا مریض کی حالت بگڑنے پر اہلخانہ گھر کو تالا لگا کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے خوف نے خونی رشتوں کا خون بھی سفید کر دیا۔لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالا میں مقامی کالج کے پروفیسر ظہیر احمد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔اہل خانہ نے کورونا ثابت ہونے پر انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔
حالت بگڑنے پر اہل خانہ گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگئے۔پروفیسر ظہیر کی لاش چھ گھنٹے تک بند گھر میں پڑی رہی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کر لاش تحویل میں لے لی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تدفین کردی۔پروفیسر ظہیر کی حالت کا سن کر اہل محلہ بھی علاقہ چھوڑ گئے۔پروفیسرظہیر کا ایک بیٹا بھی گزشتہ رات کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا۔
تاہم پروفیسر ظہیر کے انتقال پر اہل خانہ کا فسوسناک رویہ دیکھنے میں آیا ہے۔

۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے چوبیس گھنٹوں کے دور ان ریکارڈ چار ہزار کے قریب نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 76سے تجاوز کر گئی جبکہ مزید 78افراد زندگی کی باز ہار گئے جاں بحق افراد کی تعداد 1621ہوگئی ۔ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 78 اموات ہوئیں ،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1621 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ 29647 ہوگئی، پنجاب میں 27850 کیسز رپورٹ ہوئے ،کے پی میں 10485، بلوچستان میں 4514 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2893، گلگت میں 738 اور آزاد کشمیر میں 271 کیسز رپورٹ ہوئے ،پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات 540 ہوگئی۔