بلوچستان: بحیرہ عرب میں سائیکلون بننے کا امکان

  • June 2, 2020, 4:21 pm
  • Weather News
  • 184 Views

بلوچستان کی سمندری حدود میں بحیرہ عرب میں ایک سائیکلون بننے کا امکان ہے، سائیکلون کی وجہ سے کسی بھی وقت تیز سمندری لہروں، ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ ماہی گیری بلوچستان نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے بلوچستان کی سمندری حدود میں 2 جون سے 7 جون تک بحرہ عرب میں ایک سائیکلون بن رہا ہے۔

اعلامیہ میں ماہی گیر وں کو آج سے 7 جون تک سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔