، کورونا کے باعث بیروزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

  • June 2, 2020, 4:14 pm
  • National News
  • 149 Views

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘کے آغاز کی منظوری دے دی، جس کے تحت 65000 نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور کوروناوائرس کے باعث بیروزگار افراد سے شجرکاری مہم میں مدد لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘کے آغاز کی منظوری دے دی۔

ملاقات ’’گرین سٹیمولس‘‘منصوبےکاتسلسل تھا، جسے اپریل میں منظور کیا گیا تھا، منصوبے کے تحت65000 نوجوانوں کوملازمتیں فراہم کی جائیں گی، کوروناوائرس کے باعث بیروزگار افراد سے شجرکاری مہم میں مدد لی جائے گی۔

منصوبے کےتحت ملک بھرمیں12نیشنل پارک قائم کئے جائیں گے، نیشنل پارک قائم کرنےکامقصدجنگلی حیات،باغات کا تحفظ کرنا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تمام صوبوں کو اعلیٰ سطح پر آن بورڈلینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام وزرائے اعلیٰ کو مشاورتی عمل میں شامل رکھا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسےاقدامات وبائی صورتحال کے تناظرمیں روزگار کےمواقع فراہم کریں گے، ملک کے قدرتی وسائل کےتحفظ میں بھی مدد ملے گی۔

یاد رہے اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے ’گرین اسٹیمولس‘ پیکیج کی منظوری دی تھی ، پیکیج 10 بلین ٹری منصوبے کا حصہ ہے اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک میں قدرتی جنگلات، نرسریاں، شجرکاری مہم کو فروغ دیا جائے گا، شہد کی پیداوار بڑھانے سے اولو پلانٹیشن شروع کی جائے گی، بے روزگار افراد کو منصوبے میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ آب و ہوا کے مسائل سے نمٹنے، گرین ایریا کو بڑھانا ترجیحات میں شامل ہیں، منصوبہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گے، اقدام سے کلین اینڈ گرین پاکستان کے مقاصد کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، بین الاقوامی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پروگرام میں شامل کریں گے۔