عمران خان میں تب سے آپکی فین ہوں جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے،امریکی گلوکارہ

  • June 2, 2020, 3:44 pm
  • Entertainment News
  • 103 Views

کاون ہاتھی کی چڑیا گھر سے رہائی کے لیے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر مہم چلائی گئی تھی اوراس مہم امریکی گلوکارہ شیر بھی پیش پیش تھیں۔جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے چند اداروں اور اسلام آباد کے شہریوں نے چڑیا گھر کے سامنے مظاہرے بھی کیے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر کے چڑیا گھر سے ہاتھی کاون سمیت تمام جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
کاون کو 6 سال کی عمر میں اسلام آباد کی چڑیا گھر میں لایا گیا تھا اور یہاں اس کو 32 سال ہو چکے ہیں۔ہائی کورٹ نے حکم نامے میں لکھا کہ کاون نامی ہاتھی کو اذیت میں رکھا گیا ہے۔ہاتھی کی رہائی کے بعد امریکی پاپ گلوکارہ شیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری زندگی کا بہت بڑا لمحہ ہے۔
امریکی گلوکارہ نے ایک بار پھر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اُس وقت سے عمران خان کی فین ہیں جب سے وہ کرکٹ کھیلتے تھے۔انہوں نے کہا عمران خان بہت مہرمان ہیں،مدد کرنے کے لیے ان کا شکریہ۔
۔واضح رہے کہ 21 مئی2020ء کواسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے چڑیا گھرکیس میں چڑیا گھر میں قید ہاتھی "کاون" کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
67 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں عدالت نے کہا تھا کہ سہولیات کے بغیر چڑیا گھر میں جانوروں کو قید رکھنا غیر مناسب اور غیرقانونی ہے،چڑیا گھر میں قید تمام جانوروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کردیا جائے،36 سال سے ہاتھی "کاون" کے ساتھ ہونے والے ظلم کو اب ختم ہونا چاہیے،ہاتھی "کاون" کو پاکستان یا بیرون ملک محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کیا جائے۔ عدالت کایہ بھی کہناہے کہ حدیث پاک میں جانوروں سے اچھے سلوک کا حکم دیا گیا، کورونا وائرس کی بدولت انسان بے بس ہوگیا، ایٹم بم بھی ناکام ہوگیا جب وینٹی لیٹر انسانی زندگیاں بچانے لگا، چڑیا گھر کی حالت انتہائی تشویش ناک اور خطرناک ہے۔