پنجاب حکومت کا مارکیٹس،کاروباری مراکز پر کوروناایس او پیز پرسختی سےعملدرآمد کا حکم

  • June 1, 2020, 5:01 pm
  • National News
  • 135 Views

پنجاب حکومت نے مارکیٹس،کاروباری مراکز پر کوروناایس او پیز پرسختی سےعملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کا کہنا تھا کہ تمام عوامی مقامات پر ایس او پیز کی پیروی کو یقینی بنایا جائے، کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہ کیا جائے۔ عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے عثمان بزادر کا کہنا تھا کہ عوام سےایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں،اپنےاور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیےایس او پیز پر عملدرآمد شہریوں کےمفاد میں ہے۔
عثمان بزادر کا کہنا تھا کہ ہم نے لاک ڈاؤن میں ریلیف عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے دیا تھا، روزگار کو روکا نہیں سکتا، عوام کو مشکلات کا اندازہ تھا، اس لئے ہم نے اس تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی تھی، اس لئے ہماری تاجر برادری سے بھی درخواست ہے کہ وہ کام کرتے ہوئے تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھیں۔
خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے ابتداء میں ہی لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا، تا ہم بعد میں عید سے قبل اس لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا گیا تھا۔ عید کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ شاید لاک ڈاؤن دوبارہ لگا دیا جائے لیکن اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تا ہم کیسز کی تعداد پاکستان میں بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان میں کورونا کی صورتحال کی بات کی جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 افراد اس مہلک وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والے کُل افراد کی تعداد ایک ہزار 543 ہو گئی ہے جبکہ کُل متاثرہ افراد کی تعداد 72 ہزار 460 ہو گئی۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے د وران 2964 نئے کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد پنجاب میں کیسز 26ہزار 240 ہو گئی ہے۔