پختونخوا پولیس کے جوانوں کو ’’شیرو‘‘ کے نام سے پکارا جائے، حکم نامہ جاری

  • June 1, 2020, 1:47 pm
  • National News
  • 116 Views

خیبرپختونخوا کے جوانوں کو ’شیرو‘ کے نام سے پکارا جائے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حکمنامہ جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے پولیس کے جوانوں کو شیرو کے نام سے پکارا جائے۔خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کو نیا لقب مل گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے کم نامہ جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے پولیس کے جوانوں کو شیرو سے پکارا جائے۔ حکم نامے کے مطابق جوانوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کی کارروائیوں کے اعتراف میں خیبرپختونخوا پولیس نے سپاہیوں کو شیروں کے نام سے پکارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان خیبرپختونخوا پولیس کو مثالی قرار دیتے ہیں۔