شیخ رشید کی اداکارہ عائشہ عمر سے شادی

  • May 31, 2020, 10:19 pm
  • Entertainment News
  • 318 Views

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی اداکارہ وماڈل عائشہ عمر سے شادی کے سوال پر مسکرادیئے‘تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرشادی کا تذکرہ چل نکلا اور ایک صحافی نے ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے شادی کون کرئے مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ عائشہ عمر کون ہیں؟.
واضح رہے کہ ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال پر کہا تھا کہ اگردنیا میں کسی قدرتی آفت کے بعد صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت، رانا ثنا اللہ، طاہر القادری اور شیخ رشید زندہ بچے تو وہ صرف شیخ رشید سے شادی کرنا پسند کریں گی‘اس کے برعکس اپنے بھڑکیلے بیانات سے سیاسی میدان میں ہلچل مچانےوالے شیخ رشید عائشہ عمر سے لا علم نکلے یعنی معاملہ کچھ یوں ہے کہ جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے.
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمرنے حال ہی میں عائشہ عمر نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی ، میزبان نے ادکارہ سے سوال کیا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدی شجاعت حسین، رانا ثناءاللہ اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے سوائے شیخ رشید کے سب کو جاننے سے ہی انکار کردیا تاہم بروقت گوگل پر پہچان کروائی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال ہوتی ہے تو وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں.
مشہور مزاحیہ ڈرامہ بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر تابش ہاشمی کے مزاحیہ یوٹیوب شو میں جلوہ گر ہوئیں، شو میں اداکارہ عائشہ عمر نے ذاتی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی. عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے.