غیر ملکی پروازوں کو پاکستان کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ کی اجازت مل گئی

  • May 29, 2020, 9:16 pm
  • National News
  • 168 Views

غیر ملکی پروازوں کو پاکستان کے ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق غیر ملکی پروازیں بغیر مسافروں کے پاکستان ایئر پورٹ پر لینڈ کر سکیں گی اور اجازت کے مطابق غیر ملکی پروازیں پاکستان سے مسافروں کو لے کر روانہ ہو سکے گیں۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق آج رات 12 بجے سے 30جون تک غیر ملکی ائیرلائن کے خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ لینڈنگ کے بعد جہاز کے عملے میں سے کسی شخص کو بھی طیارے سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ دوران سفر اس مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام ایس او پیز کو مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔
پروازوں کی لینڈنگ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی پروازیں بطورفیری فلائٹس پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی، اس حوالے سے سی اے اے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے اجازت کا باقاعدہ نوٹم جاری کردیا ہے۔ نوٹم جاری کرنے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائنزسی اےاےقواعدوضوابط کیلئے وضع ایس او پیزپرعمل کریں گے جبکہ غیرملکی طیاروں کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کر کے ہر قسم کی سفری پابندیاں لگا دی گئی تھیں۔ لیکن عید سے کچھ دن قبل مرحلہ وار اس لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ا سی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اب غیر ملکی پروازوں کو پاکستان کے ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد غیر ملکی پروازیں پاکستان میں بغیر مسافروں کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کر سکتی ہیں جس کے بعد وہ مسافروں کو یہاں سے لے جا سکتی ہیں۔
پاکستان میں اگر کورونا کی صورتحال کی بات کی جائے تو پاکستان میں ابھی تک 64 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 2600 سے زائد افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں اور اگر مجموعی کیسز کی بات کی جائے تو پاکستان میں ابھی تک 64 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے