وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑ دیا

  • May 29, 2020, 12:55 pm
  • Sports News
  • 173 Views

لاہور: لیجنڈری فاسٹ بولر سابق کوچ وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑ دیا۔

ویڈیو پیغام میں کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ کسی نے میرا ٹوئٹر ہیک کرکے نازیبا ویڈیو کو لائک کیا ہوا تھا جو میرے اور اہل خانہ کے لیے تکلیف دہ بات ہے، یہ اس سے پہلے بھی ہوچکا ہے لہذا میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ اس واقعہ کہ بعد مجھے مداح سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے، اگر کسی کو میرے اس فیصلے سے تکیلف ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتاہوں۔