جون میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

  • May 29, 2020, 12:48 pm
  • Science & Technology News
  • 202 Views

رواں سال جون میں دو گرہن لگیں گے، ایک گرہن چاند کو اور دوسرا سورج کو لگے گا۔

5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن 21 جون کو ہوگا اور پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رِنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں نوے فیصد تک رِنگ آف فائر نظر آنے کا امکان ہے۔

سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں چکر لگاتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آ جائے اور جب چاند سورج کو پوری طرح ڈھک لیتا ہے تو اس سے چاند کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالا بن جاتا ہے اور اسی مناسبت سے اسے ‘رنگ آف فائر’ کہا جاتا ہے۔

کراچی میں سورج گرہن صبح پونے 9 بجے شروع ہوگا جو کہ دوپہر ڈھائی بجے تک نظر آئے گا۔