ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے

  • May 29, 2020, 12:01 pm
  • COVID-19
  • 123 Views

اسلام آباد: ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے، جب کہ 2,636 نئے کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 64,028 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,317 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 6 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 290 ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,359 ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 40 ہزار 406 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2,636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 22,305 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا کی عالمگیر وبا ایک دن میں 5 ہزار جانیں نگل گئی، سوا لاکھ نئے کیسز

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ستاون اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 432 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 410 اموات، سندھ میں 396 اموات، بلوچستان میں 43، اسلام آباد میں 22، گلگت بلتستان میں 9 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 5 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 25,309 ہو گئی، پنجاب میں 22,964 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 8,842، بلوچستان میں 3,928، اسلام آباد میں 2,100 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 658 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 227 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 11 ہزار 931 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 20 ہزار 17 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 11,190 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 6,338 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,639 مریض، بلوچستان میں 1354 مریض، گلگلت بلتستان میں 470 مریض، اسلام آباد میں 161 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 99 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔