قرنطینہ کی خلاف ورزی پر شمالی کوریا میں میاں بیوی کو گولیاں مار دی گئیں

  • May 29, 2020, 11:20 am
  • COVID-19
  • 94 Views

قرنطینہ کی خلاف ورزی پر شمالی کوریا میں میاں بیوی کو گولیاں مار دی گئیں، شمالی کوریائی حکام نے قرنطینہ کے دوران ملک سے فرار ہونے کے الزام میں میاں بیوی کو فائرنگ اسکوڈ کے ذریعے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والی کورونا وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے جس کے باعث تمام ملکوں میں کئی طرح کی پابندیاں لگائی گئی ہیں اور شمالی کوریا میں بھی کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر سخت پابندیاں عائد ہیں، اسی دوران ایک میاں بیوی نے گھر سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن اور قریطینہ کے دوران گھر سے نکل کر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سرحد پر شمالی کوریائی فورسز نے انہیں گرفتار کرلیا اور بغیر کسی ٹرائل کے دونوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہیں بغیر ٹرائل کے ہی سزائے موت دیتے ہوئے فائرنگ اسکوڈ کے سامنے کھڑا کرکے گولیوں سے چھنلی کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 50 سالہ خاتون اپنے جوان بھانجے کو اس کے والدین کے پاس چھوڑنے جارہی تھی جو جنوبی کوریا میں مقیم ہیں۔ حکام نے متاثرہ جوڑے کے بھانجے کو کم عمری کے باعث موت کی سزا نہیں دی تاہم میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اسی وقت موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا میں بھی کورونا پھیلا ہوا ہے لیکن حکومت کی جانب سے کیسز کے بارے میں کوئی اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے۔
اب تک دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 57 لاکھ 90 ہزار 103 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 57 ہزار 432 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 29 لاکھ 35 ہزار 53 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 52 ہزار 974 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 لاکھ 97 ہزار 618 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔