تاجروں کی بڑی مشکل حل ، مارکیٹیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھولنے کی اجازت

  • May 29, 2020, 11:17 am
  • National News
  • 125 Views

تاجروں کی بڑی مشکل حل ہو گئی ، لاہور میں مارکیٹیں ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سےاعلان کیا گیا ہے کہ تاجر مخصوص اوقات میں ہفتہ اور اتوار کے روز مارکٹیں کھول سکیں گے۔ اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوںگے۔ اسسٹنٹ کمشنر تبرریز مری نے تاجروں کو پیغام دیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز شامل 7 بجے تک مارکیٹیں کھولی جا سکتی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر تبرریز مری تاجروں میں پایا جانے والا ابہام دور کر دیا۔ تاجروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہر مارکیٹ میں ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کام کرتے ہیں ، مارکیٹیں بند رہنے سے ان ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بات بھی قابل غوررہے کہ حکومتِ پنجاب نے ہفتے میں 4دن مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھولنے پر غور شروع کیا تھا ۔
اس حوالے سے صوبائی وزیرتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عید گزر گئی اب ایس او پیز کی سختی سے مانیٹرنگ ہوگی، جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی اس کو بند کر دیا جائے گا۔

مارکیٹوں کے اوقات کار بتاتے ہوئے چند دن قبل میاں اسلم اقبال نے مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے حوالے سے فیصلوں کا عندیہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ کابینہ کی سب کمیٹی برائے کرونا کا اجلاس آج متوقع ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لےکر آئندہ کیلئے تجویز پر حتمی فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ایک بار پھر 4 دن مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار کھولنے پر غور شروع کیا گیا ، ہفتہ کے تین دن جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کاروبار بند رکھنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا ۔ تاہم اب اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے تاجروں کے ابہام کو دور کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹیں ہفتہ اور اتوار کو بھی مخصوص اوقات میں کھولیں جا سکتی ہیں۔