کورونا مریض نے ہسپتال میں ڈاکٹر سے منگنی کرلی

  • May 29, 2020, 11:16 am
  • COVID-19
  • 144 Views

چین سے شروع ہونے والی کورونا کی وبا دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ ایسے ہی ایک مریض کو ہسپتال میں علاج کرنے والی ڈاکٹر سے محبت ہوگئی۔ یہ واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک مریض کورونا وائرس سے متاثر ہو کر علاج کیلئے ہسپتال میں داخل ہوا جہاں وہ دو ماہ تک زیرِ علاج رہا۔
اس دوران ایک خاتون ڈاکٹر اسکا علاج کرتی رہیں اور تبھی انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور مریض کے صحتیاب ہونے کے بعد دونوں نے ہسپتال میں ہی منگنی کرلی۔

خیال رہے کہ اب تک دنیا بھر میں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 لاکھ 90 ہزار 103 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 57 ہزار 432 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 29 لاکھ 35 ہزار 53 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 52 ہزار 974 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 لاکھ 97 ہزار 618 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 2 ہزار 107 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 45 ہزار 803 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 53 ہزار 566 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 166 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار 130 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 661 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 25 ہزار 697 زندگیاں نگل چکا ہے۔