قصور دیپال پور روڈ بلاک میں سفاک درندوں نے زینب کی طرح ایک اور8 سالہ ننھی کلی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

  • May 29, 2020, 11:16 am
  • National News
  • 130 Views

قصور دیپال پور روڈ بلاک میں سفاک درندوں نے زینب کی طرح ایک اور8 سالہ ننھی کلی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور دیپال پور روڈ بلاک میں زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔
زینب کی طرح سفاک درندوں نے ایک اور ننھی کلی کو مسل دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاؤں اعوان اوتاڑ میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ورثاء کی جانب سے بچی کی لاش کو پاکستانی پل پر رکھ کر مین قصور، دیپالپور روڈ کو بلاک کر دیا گیا۔ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی، ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ پولیس ملزمان کے ساتھ ساز بازکر رہی ہے۔ ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ہمارے ملزمان کو سرعام پھانسی دے۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔