ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر بارش متوقع

  • May 28, 2020, 11:27 am
  • Weather News
  • 137 Views

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ کشمیر، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے تاہم رات کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر گرد آلود ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔