سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

  • May 28, 2020, 11:26 am
  • COVID-19
  • 153 Views

سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کے کورنا ٹیسٹ مثبت آگئے،3جون کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سیکرٹری سندھ اسمبلی نے کہاکہ کورونا ٹیسٹ کرائے بغیر کسی رکن کو اسمبلی آنے کی اجازت نہیں ہوگی،ڈپٹی سپیکر اور سپیکر سندھ اسمبلی بھی کورونا ٹیسٹ کرائیں گے،انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی ہدایت پر تمام ارکان اسمبلی کو عمل کرنا ہوگا۔