بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 80کیس رپورٹ ،متاثرہ افراد کی تعداد 3616 ہوگئی

  • May 28, 2020, 11:21 am
  • COVID-19
  • 185 Views

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 80کیس رپورٹ ،متاثرہ افراد کی تعداد 3616 ہوگئی
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 80کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3616 ہوگئی ،محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک 22200 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 18584 میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، بدھ کو صوبے میں کورونا وائرس کے 80 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 3616 ہوگئی ہے جبکہ 300 کے نتائج آنے باقی ہیں،رپورٹ کے مطابق صوبے میں وائرس سے مقامی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 3460ہے جن میں سے 2949 کا تعلق کوئٹہ،120کا قلعہ عبداللہ، 112کا پشین، 50کا قلعہ سیف اللہ سے ہے، جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 133 زیر علاج مریض صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1289ہوگئی ہے صوبے میں کورونا وائرس سے ریکوری کی شرح 32.6فیصد ہوگئی ہے جبکہ اس وقت 2286افراد کورونا وائرس کے ایکٹو مریض ہیں۔