کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے

  • October 26, 2013, 3:55 pm
  • Breaking News
  • 126 Views

کوئٹہ ( آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعدلوگوں نے گرم کپڑوں اور گرم مشروبات کا استعمال شروع کر دیا سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی واقع ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کوئٹہ میں سردیوں کی آمد کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں سرد ہواہیں چلنے سے گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ گرم مشروبات یخنی، قہوہ اور چائینز سوپ کا دور دورہ رہتا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد سردی کی شد ت میں کمی کیلئے ان کا ستعمال کرتی ہے، اور بعض لوگ اپنی اہل خانہ کے ہمراہ گرم مشروبات سے لطف اندوز ہونے کیلئے بازاروں کا رخ کرتے ہیں جبکہ سردی کے آمد کے ساتھ ہی خشک فروٹ کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے اور دکاندار منہ مانگے دام وصول کرتے ہیں سردی شروع ہوتے ہیں گیس پریشر میں کمی کی شکایت کا عوام کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے خصوصاً صبح کے اوقات میں جس وقت بچوں نے اسکول اور دیگر افراد نے دفاتر کے لئے جانا ہوتا ہے