ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ،وہ دن دور نہیں جب ہم پسماندہ سے خوشحال بلوچستان کا سفر مکمل کریں گے،سید حسنین ہاشمی

  • May 28, 2020, 11:15 am
  • National News
  • 94 Views

بلوچستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس نے 28مئی 1998کو اپنے سینے پر ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ،وہ دن دور نہیں جب ہم پسماندہ سے خوشحال بلوچستان کا سفر مکمل کریں گے،سید حسنین ہاشمی
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے بلوچستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس نے 28مئی 1998کو اپنے سینے پر ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ،پاکستان کا دفاع آج محفوظ ترین ہاتھوں میں ہے جس نے ملک کو دشمن کی ہر سازش سے محفو ظ رکھا ایٹمی طاقت بننے کے بعد وہ دن دور نہیں جب ہم دنیا میں معاشی طاقت کے طور پر بھی ابھریں گے ۔یہ بات انہوں نے یوم دفاع کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ملک کی ترقی کی راہیں بلوچستان سے ہو کر گزرتی ہیں ،بی اے پی صوبے کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے گزشتہ دو سالوں کے دوران بلوچستان میں کئی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں جن سے صوبے کے عوام مستقبل قریب میں مستفید ہونگے، انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ملک کا دفاع مزید مستحکم اور ناقابل تسخیر بنائیں گے تا کہ دشمن کی کوئی بھی چال ہمیں نقصان نہ پہنچا سکے، 1998کے بعد سے بھارت سمیت تمام دشمن ممالک کو معلوم ہوگیا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا خطرے سے خالی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ دفاع کو مضبوط کرنے کے بعد اب پاکستان معاشی ترقی کی نئی راہیں طے کر رہا ہے جس میں بلوچستان کا بھی اہم کردار ہے سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں سے صوبے اور ملک میںاقتصادی اور سماجی ترقی کے نئے مواقعے پیدا ہونگے جن سے ہمیں فائدہ اٹھانا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہم پسماندہ سے خوشحال بلوچستان کا سفر مکمل کریں گے ۔