عثمان سے میری 2 سال سے دوستی ہے

  • May 28, 2020, 10:50 am
  • National News
  • 521 Views

اداکارہ عظمیٰ خان بہن ہما خان کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ عثمان سے میری 2 سال سے دوستی ہے، میں اعتکاف بیٹھی تھی چاند رات کو جب کمرے سے باہر آئی تو سامنے عثمان بیٹھا تھا، اس نے 5 منٹ بیٹھنے کا کہا، تب ہی اچانک کچھ گارڈ دیوار پھلانگ کر اندر آگئے، خواتین گھر میں گھس گئیں اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا، گارڈ کو کہا ان لڑکیوں کو کمرے میں لے جاو۔
تفصیلات کے مطابق تشدد کیس کے حوالے سے اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی جانب سے تمام واقعے کے حوالے سے ویڈیو بیانات جاری کیے گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیانات میں دونوں بہنوں کی جانب سے تمام واقعے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔




اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھ گئی تھیں۔
پھر چاند رات کو ان کی بہن نے ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا اور میں باہر آئی۔ جب کمرے سے باہر آئی تو سامنے عثمان بیٹھا تھا۔ میں نے اس سے کہا کہ مجھے دوست نے اعتکاف کی دعوت دی ہے مجھے وہاں جانا ہے، تو اس پر عثمان نے کہا کہ 5 منٹ بیٹھ جاو۔ جیسے ہی میں عثمان کیساتھ بیٹھی اچانک مسلح گارڈ دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے۔ ان کیساتھ عورتیں بھی تھیں جنہوں نے گھر میں آ کر مجھے اور بہن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
عظمیٰ خان کا بتانا ہے کہ انہیں جنسی ہراساں بھی کیا گیا، ان کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین گارڈز کو کہتی رہیں کہ انہیں ہاتھ لگاو، کمرے میں لے جاو۔ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ عثمان کیساتھ ان کے غلط تعلقات نہیں ہیں، وہ دونوں 2 سال سے دوست ہیں۔ عظمیٰ خان نے حکومت، فوج اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلوایا جائے۔ جبکہ ہما خان کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ چیختی چلاتی رہیں لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔ ان پر عثمان کیساتھ تعلقات کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات جھوٹ ہیں۔