عید الفطر کے بعد دکانیں تین روز کے لئے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ

  • May 28, 2020, 10:49 am
  • National News
  • 289 Views

عید الفطر کے بعد دکانیں تین روز کے لئے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ پانچ بجے کے بعد کھلنے والے بازاروں کی تفصیلات خیبر پختونخوا حکومت کوا رسال کردی گئی ہے خوشحال بازار، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، ہشتنگری ، کریم پورہ ، جھنڈ ا بازار ، شفیع مارکیٹ ،چوک شادی پیر ، فقیر آباد ، کوچی بازار ، قصہ خوانی ، محمد علی جوہر روڈ ، ڈھکی نعلبندی ، محلہ جھنگی ، سمیت 80سے زائد بازاروں کی تفصیلات ارسال کی گئی ہے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عید الفطر پر خیبر پختونخوا حکومت نے بائیس سے چوبیس مئی تک عیدکے دنوں میں بازاریں کھول دیئے تھے تاہم اب کرونا وائرس کے باعث بازاروں کو تین دن کے لئے دوبارہ بند کردیاجائے گا۔
تاہم تاجروں نے تین دن تک دکانیں بندکرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے ۔ اور موقف اختیارکیا ہے کہ تین دنوں کے لئے بازاریں بند نہ کئے جائیں