گاڑی میں نصب کیا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا

  • October 26, 2013, 3:54 pm
  • Breaking News
  • 105 Views

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فرنٹیئر کور کا عملہ زائرین کی بسوں کی آمد سے قبل گاڑیوں کی چیکنگ کررہا تھا کہ مشکوک گاڑی میں نصب کیا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محراب شاہ نے بتایا کہ گزشتہ روز مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے مقا م پر زائرین کی کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کے گزرنے سے قبل فرنٹیئر کور کا عملہ گاڑیوں کی چیکنگ کررہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا ذرائع کے مطابق سڑک کے کنارے کھڑی ایک مشکوک گاڑی کو چیک کرنے کے لئے اس کی جانب جارہے تھے کہ اس میں نصب کیا جانے والا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں صوبیدار فرحت اللہ اور سپاہی فرمان موقع پر ہی