کوئٹہ میں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے ایک شخص قتل

  • October 26, 2013, 3:50 pm
  • Breaking News
  • 156 Views

کوئٹہ ( آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی سے ایک شخص کی لاش پولیس کو ملی جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا مقتول کی شناخت احسان اللہ کے نام سے کی گئی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا پولیس کے مطابق مقتول کے والد محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا سرکی روڈ پر واقع مقامی فلور مل میں مزدوری کرتا تھا جو آج کام پر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ۔لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی سریاب پولیس کررہی ہے ۔