طیارہ حادثہ میں معروف صحافی کی ہلاکت کی مبینہ اطلاعات

  • May 22, 2020, 7:18 pm
  • Breaking News
  • 118 Views

شہر قائد میں پیش آنے والے طیارے حادثے میں سینئر صحافی انصار نقوی کی ہلاکت کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انصار نقوی بھی حادثے کا شکار بد قسمت طیارے میں موجود تھے ،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی نے بتا یا کہ انصار نقوی کی اہلیہ اس وقت سی ایم ایچ ہسپتال میں موجود ہیں تاہم ابھی انہیں انصار عباسی کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سینئر صحافی انصار نقوی 24نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والا قومی ایئر لائن کی پرواز اے320 دوپہر ایک بج کر10 منٹ پر لاہور سے 85 مسافر اور عملے کے6 افراد کو لیکر روانہ ہوئی جوکہ کراچی ملیر کینٹ کے قریب ماڈل کالونی کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔