طیارہ حادثہ میں معروف پاکستانی ماڈل کی بھی ہلاکت کی مبینہ اطلاعات

  • May 22, 2020, 7:18 pm
  • Breaking News
  • 192 Views

شہر قائد میں بد قسمتی سے ہونے والے طیارے حادثے میں معروف ماڈل زاراعابد کے بھی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ فریحہ الطاف نے بتا یا کہ حادثے کا شکا ر ہونے والے طیارے میں زارا عابد بھی سوار تھیں ۔انہوں نے بتا یا کہ زارا اکبر ثنا سفینہ کے لیے شو کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے چچا کی وفات ہو گئی اور وہ لاہور چلی گئیں۔فریحہ الطاف نے کہا کہ طیارہ گھر کے بہت نزدیک پہنچ گیا تھا ،یہ فیشن انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان ہے ۔دوسری جانب ماڈل خدیجہ شاہ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج طیارہ حادثہ میں فیشن انڈسٹری نے زارا عابد کو کھو دیا ہے ۔وہ بہت پیشہ ور ،محنتی اور اچھی لڑکی تھیں۔