جب جہاز کے دونوں انجن فیل ہو جائیں تو پائلٹ کو کیا کرنا ہوتا ہے ؟سینئر پائلٹ نے انجن کی خرابی کی صورت میں حادثے سے بچنے کا طریقہ بتا دیا

  • May 22, 2020, 7:17 pm
  • Science & Technology News
  • 232 Views

پاکستان ائیرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کلب نے کہا ہے کہ اب تک جو اطلاعات آئی ہیں اس کے مطابق جہاز میں پاور نہیں تھا، اصل معلومات کا علم بلیک بکس کی ریکارڈنگ سے ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔سینئر پائلٹ اور ترجمان پالپا طارق یحییٰ کا کہنا ہے کہ جہاز کے پائلٹ کو کہا گیا تھا کہ جہاز کو اوپر لے جائیں، جب دونوں انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے لیکن جہاز زیادہ اونچائی پر نہیں تھا۔انہوں ںے کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن قانون کی خلاف ورزی ہے۔