پی آئی اے طیارہ حادثہ ، آرمی چیف نے پاک فوج کو بڑا حکم دے دیا

  • May 22, 2020, 5:22 pm
  • Breaking News
  • 179 Views

#Karachi #AirBus #PlaneCrash #PIAcrash PK8303 #PIA #HamaraQTA
#NewsUpdate

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کو ریسکیو کے کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کا حکم دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی آئی اے کے افسوسناک طیارہ حادثے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہر کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کو ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی ہدایت کی ہے۔