طیارہ حادثہ ، جہاز میں سوار ایک مسافر کی معجزانہ طور پر جان بچ گئی ،ملبے سے نکال لیا گیا، یہ کون اہم ترین شخص ہے ؟ جانئے

  • May 22, 2020, 5:21 pm
  • Breaking News
  • 275 Views

#Karachi #AirBus #PlaneCrash #PIAcrash PK8303 #PIA #HamaraQTA
#NewsUpdate

کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے کے کئی مسافروں کے معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو کہ بہت ہی حوصلہ افزا خبر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہ جہاز کے ملبے سے پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، بتایا جارہاہے کہ وہ بالکل ٹھیک حالت میں ہیں تاہم ان کے علاوہ بھی کچھ اور مسافروں کو ہسپتال منتقل کیے جانے کا بتایا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس وقت طیارہ گھروں پر گرا تو اس کی دم نیچے کی جانب تھی اور منہ آسمان کی طرف تھا ، اس پوزیشن کی وجہ سے جہاز کی رفتار میں بھی کمی آئی ہوگی ، جبکہ جہاز کے الگے حصے میں موجود افراد کے زندہ بچ جانے کی حوصلہ افزا خبریں آ رہی ہیں ۔

کراچی کی ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے والا بد قسمت طیارہ کیپٹن سجاد گل اور فرسٹ آفیسری عثمان اعظم اڑا رہے تھے جو کہ لینڈنگ سے عین چند لمحے قبل حاد ثے کا شکار ہو گیا ۔ ان کے علاوہ عملے میں فرید احمد چوہدری ، عبدالقیوم ، ملک عرفان ، مدیحہ ارم ، آسماءشہزادی شامل ہیں ۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ پی کے 8303 فلائٹ لاہور سے کراچی آ رہی تھی حادثے کا شکار ہو گئی ۔

پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے کراچی آ رہا تھا جس میں 160 مسافروں کی گنجائش ہے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر اس میں سماجی فاصلے کے تحت صرف 91 مسافروں کو سوار کیا گیا تھا جبکہ ان کے علاوہ 7 عملے کے اراکین اور دو پائلٹ شامل تھے ۔

پی آئی اے کا طیارہ جب کراچی پہنچا اور لینڈنگ کی تیاری کرنے لگا تو پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز کے لینڈنگ گیئر نہیں کھل رہے ہیں جس پر پائلٹ کو مزید ایک اور چکر لگانے کی ہدایت گی گئی تاہم جس وقت طیارہ ایک اور چکر لگانے کے بعد واپس لینڈنگ کرنے لگا تو این چند لمحے قبل یہ گھروں سے ٹکرا گیا اور گر کر تباہ ہو گیا ۔