شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

  • May 22, 2020, 2:28 pm
  • COVID-19
  • 212 Views

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد شہباز شریف نے بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔
گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔ عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی صحتیابی کیلئے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ن تمام لوگوں سے درخواست کرنا چاہوں گا جنہوں نے گزشتہ کچھ دنوں میں مجھ سے ملاقات کی وہ اپنے کرونا ٹیسٹ کروائیں۔
ہم سب کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے ۔

عطا اللہ تارڑ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔عطا اللہ تعالی مسلم لیگ ن کے متحرک رہنما ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ان کا درجنوں لوگوں سے رابطہ ہوتا ہے جن میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما بھی شامل ہیں تاہم اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ گزشتہ کچھ روز میں عطا اللہ تارڑ سے ملاقات کرنے والوں میں کون کون سے لیگی رہنما شامل تھے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 426، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 50 ہزار 694 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 50 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1067 ہو گئی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 18 ہزار 455 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 19 ہزار 924 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 7 ہزار 155 اور اسلام آباد میں 1326 ہو گئی۔ بلوچستان میں 3074، گلگت بلتستان میں 602 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 158 ہو گئی۔