کورونا سطحوں سے یا اشیاء کو چھونے سے باآسانی نہیں پھیلتا

  • May 22, 2020, 2:27 pm
  • COVID-19
  • 163 Views

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول پریوینش نے کہا ہے کہ کہ کورونا وائرس سطحوں سے یا اشیاء کو چھونے سے آسانی کے ساتھ نہیں پھیلتا ۔ امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول پریوینش کی ماضی کی ہدایت میں یہ تصور کیا جاتا تھا کہ سطحوں یا اشیاء کو چھونے سے وائرس تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے تاہم اب اس میں تبدیلی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سطحوں اور اشیاءکو چھونے سے وائرس تیزی کے ساتھ نہیں پھیلتا ۔
جبکہ امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول پریوینش نے جانوروں سے انسانوں میں وائرس کی باآسانی منتقلی کو بھی چیلنج کیا ہے۔ اور موقف اختیار کیا ہے کہ جانوروں سے انسانوں میں وائرس کی متنقلی کے بہت کم امکانات ہوتے ہیں۔ تاہم وائرس لوگوں سے جانوروں میں ضرور پھیل سکتا ہے۔
تاہم انسان کے انسان کے ساتھ رابطے کو کورونا وائرس کی منتقلی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 58 ہزار سے بڑھ گئی ، وائرس سے اب تک 3 لاکھ 30 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم 20 لاکھ سے زائد افراد وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، ہلاکتوں کی تعدا 94 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہے، ایک ہی دن میں 21 ہزار نئے مریض سامنے آنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 363 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد برطانیہ میں اموات کی تعداد 35 ہزار 704 ہوگئی۔ اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 161 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32 ہزار 330ہوگئی ہے۔اسپین میں کورونا سے مزید 110 اموات کے بعد ہلاکتیں 27 ہزار 888 تک پہنچ گئی ہیں ، ایران میں اموات کی تعداد 7 ہزار 183 تک پہنچ گئی۔ روس میں بھی مزید 135 اموات سے کل تعداد 2 ہزار 972 ہوگئی۔