اداکار صغیر الہیٰ کورونا سے انتقال کرگئے

  • May 21, 2020, 2:52 pm
  • COVID-19
  • 134 Views

اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کے نامور اداکار صغیر الٰہی عالمی وبا کورونا کے باعث انتقال کرگئے، اداکار کی تدفین ایدھی رضاکاروں نے ایس او پیز کے تحت کی۔

اداکار کو کورونا کی تشخیص کی بعد طبیعت بگڑنے پر کچھ روز قبل آئی سی یو وارڈ میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئے۔

انتقال کے بعد صغیر الہیٰ کا جسد خاکی بذریعہ ایمبولینس گھر پہنچایا گیا جبکہ ایدھی رضاکاروں کو بھی طلب کیا گیا جن کی جانب سے ایس او پیز کے تحت انتقال کرنے والے اداکار کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا۔

لاڑکانہ میں کھچی برادری سے تعلق رکھنے والے صغیر الٰہی کے انتقال کے بعد کھچی برادری سے تعلق رکھنے والے متوفین کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب سے ایم پی اے شاہین رضا بھی جان لیوا مرض کورونا سے جاں بحق ہوئی تھیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کے بھائی میاں سریر حسین بھی چل بسے تھے۔