کورونا سے لڑتے ہوئے ابوظہبی میں بھی پاکستانی ڈاکٹر شہید

  • May 21, 2020, 12:46 pm
  • COVID-19
  • 88 Views

ابو ظہبی میں پاکستانی ڈاکٹر محمد عثمان کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عثمان 10 سال سے متحدہ عرب امارات میں خدمات انجام دے رہے تھے۔انہیں کووِڈ 19 کی علامات ظاہر ہونے پر ابو ظہبی کےاسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں جمعہ کے روز وہ دم توڑ گئے اور پیر کے روز ان کی ابو ظہبی میں ہی تدفین کردی گئی۔انہوں نے سوگواران میں اہلیہ کے علاوہ 4 سال اور 5 سال کی عمر کے 2 بیٹوں کو چھوڑا ہے۔