بچوں کے ساتھ زیادتی کا کام والد کو دیکھ کر شروع کیا

  • May 21, 2020, 11:42 am
  • National News
  • 88 Views

بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے کیس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے۔دس سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے بعد قتل کرنے والے ملزم نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کا کام اپنے باپ کو دیکھ کر شروع کیا۔ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس کا باپ عبداللطیف اس کے سامنے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا۔
محلے کے تین بچوں کے ساتھ والد نے گھناؤنا کام کیا۔جب لوگوں کو اس حوالے سے پتہ چلتا تو وہ ان معافی مانگ لیتا۔والد کو دیکھ کر میرا بھی حوصلہ بڑھا اور یہ گھناؤنا کام شروع کر دیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے دو بچوں کے ساتھ بدفعلی کی۔ملزم کی والدہ کا کہنا ہے کہ تقریبا ڈیڑھ سال پہلے اس کے شوہر نے یہ کام شروع کیا۔
ایک دو مرتبہ بچوں نے اپنے والدین سے شکایت کی۔

جس پر اس کا شوہر یا پھر وہ خود معافی مانگ لیتی تھی۔پولیس نے ملزم کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔پولیس نے ملزم عبدالرحمن کے ساتھ اس کے والد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب جہلم پولیس تھانہ پنڈدادنخان نے بدفعلی کرنے والا ملزم 24گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔
سب انسپکٹر محمد اشرف تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پنڈدادنخان میں مطلوب ملزم وجاہت علی کوگرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر کے الگ مقدمات درج کر لیے ۔اسی طرحمنڈی بہاؤالدین میں14 سالہ کم سن لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے پر ملزم کو اہل علاقہ نے دھرلیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ملزم کے سر کے بال بھی مونڈھ دیے۔ 00:0واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔آر پی او گوجرانوالہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ طلب کرلی۔