اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا مرحلہ وار سکول کھولنے کا پلان

  • May 21, 2020, 1:08 am
  • National News
  • 354 Views

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلے ہائر اور ہائی سیکنڈری اسکول کھولے جائیں گے جبکہ طلباء کو 3 روز کے لئے اسکول میں بلایا جائے گا، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ


اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مرحلہ وار اسکولز کھولنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلے ہائر اور ہائی سیکنڈری اسکول کھولے جائیں گے جبکہ طلباء کو 3 روز کے لئے اسکول میں بلایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر صرف ان علاقوں میں اسکولوں کو کھولنے پر غور کیا جائے گا جہاں کورونا کیسز کی تعداد کم ہو گی۔
اس حوالے سے مختلف ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق بچوں کو ہفتے میں 3 دن اسکول بلایا جائے گا جبکہ ایک دن میں 3 شفٹوں میں کلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ معاشی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے اسکول کو صبح دوپہر اور شام کی شفٹوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مزید بتایا گیا ہے کہ اسکولوں میں تمام ایس او پیز کی پیروی کی جائے گی جبکہ جن بچوں یا اساتذہ کو بخار ہو گا، انہیں چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔

اس فیصلے کے ساتھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکول کھولنے سے قبل تمام اساتذہ اور والدین کو ان مشکل حالات میں پڑھائی کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی۔ اس حوالے سے ٹریننگ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان بھر میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد حکومت نے اسکول سمیت تمام رش والے مقامات کو بند کر دیا تھا۔
تا ہم کچھ دن قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی تھی جس کے بعد اسکول مالکان کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ اسکول کھولے جائیں۔ انہیں مطالبات کو پورا کرتے ہوئے اب حکومت نے مرحلہ وار اسکولز کھولنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلے ہائر اور ہائی سیکنڈری اسکول کھولے جائیں گے جبکہ طلباء کو 3 روز کے لئے اسکول میں بلایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر صرف ان علاقوں میں اسکولوں کو کھولنے پر غور کیا جائے گا جہاں کورونا کیسز کی تعداد کم ہو گی